فیصل واوڈا نااہل قرار؟سینیٹر بننے کے خواب دیکھنے والے وفاقی وزیر کو بُری خبرسنادی گئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے جس قسم کے ریمارکس آتے رہے ان سے لگ رہا ہے کہ انہیں نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو ممکنہ نا اہلی سے بچانے کے لیے سینیٹ الیکشن لڑوایا جارہا ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما

فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود سینیٹر بنوانے کی وجہ سامنے آگئی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کو سینیٹر بننے کے بعد ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں جاری کیسز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، جس کی وجہ سے پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑوایا جائے جب کہ فیصل واوڈا سینٹر بننے پر اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔یہاں واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے حکمران جماعت تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق حکمران جماعت نے خیبرپختوخوا سے 10 امیدواروں، پنجاب سے 5 ، سندھ اور اسلام آباد سے دو دو جب کہ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے ایک ٹکٹ جاری کیا ہے۔فہرست کے مطابق حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گے، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عون عباس بپی، بیرسٹر علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے، شبلی فراز، ثانیہ نشتر، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، دوست محسود، ہمایوں مہمند، فیصل سلیم، نجی اللہ خٹک خیبرپختوخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، جب کہ بلوچستان سے سینیٹ میں تحریک انصاف کے واحد امیدوار عبدالقادر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں