یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے،لڑکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر میمز کا کوئی ایسا سیلاب آیا ہے کہ جیسے کسی کی ”پواری“ ہو رہی ہو میرا مطلب ہے کہ خواری ہو رہی ہو کیونکہ پواری کا مطلب ہے پارٹی کرنا وہ تو ایک محترمہ نے شمالی علاقہ جات میں گاڑی کے سامنے ہو کر ایسی پارٹی کی ہے کہ اب سوشل میڈیا پر اس کی زبردست پواری ہو رہی ہے۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔

اس ویڈیو کو ریپ سانگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے میوزک کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناڈالی۔یش راج مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں تاہم ان کے بنائے گئے سانگ کے بعد یہ ویڈیو بھارتی میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا صرف پواری کروں گا، کیونکہ پارٹی کرنے میں وہ مزہ نہیں جو پواری کرنے میں ہے۔اس سے قبل گلوکار علی ظفر، صبا قمر اور اعجاز اسلم سمیت دیگر اداکاروں نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ’ہماری پارٹی ہورہی ہے‘کی دلچسپ نقالی سے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔دوسری جانب ویڈیو بنانے والی خاتون اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو مزا آرہاہے جتنے میمز بن رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں سارے ویڈیو دیکھ رہی ہوں جو آپ لوگ بنارہے ہیں مجھے بہت مزہ آرہا ہے لیکن میں تمام ویڈیوز نہیں دیکھ سکتی کیونکہ بہت زیادہ لوگ مجھے ٹیگ کررہے اس لیے میں ہیش ٹیگ بنارہی ہوں تاکہ تمام ویڈیوز دیکھ لوں۔سوشل میڈیا صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ نا کچھ چاہیے ہوتا ہے لہٰذا جب تک کوئی نئی ویڈیو ان کے ہاتھ نہیں لگتی تب تک تو صرف ”پواری‘ہی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں