ایک اور جمعہ ، ایک اور گرفتاری، ن لیگ اہم ترین رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

ڈسکہ(نیوز ڈیسک) پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما عطا تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔لیگی رہنما عظ٘یٰ بخاری کانجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو وزیر آباد سے گرفتار کرکے سٹٰی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عطا تارڑ پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ ہمارے لوگوں کو حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے عطا تارڑ کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے لیکن انھیں

اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں عطااللہ تارڑ کے ساتھ مزید کارکنان کو بھی پولیس موبائل میں دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کا بھرپور دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔عطاللہ تارڑ حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں