یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ، حکومت نے اہم اعلان کردیا

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخو میں یکم محرم الحرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا نے یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہو گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔

9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور کہا گیاہے کہ موبائل سروس جلوسوں کے راستوں پر بند کی جائیں گی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز ،آرپی اوز کا اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی چطح پر محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔وزیر قانون پنجاب نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز کو ہدایت جاری کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں