یوسف رضا گیلانی کا پیپلزپارٹی کو بڑا سرپرائز ، سینیٹ الیکشن سے قبل اپنی پارٹی کو ہی زوردار جھٹکا دیدیا

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ،

البتہ اس فیصلے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں گذشتہ کچھ روز سے گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں متوقع نشستیں حاصل کرنے کے بعد چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام دے گی۔لیکن پارٹی سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے اس فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ۔دوسری جانب سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اپنے والد کے اسلام آباد میں ووٹ رجسٹر کروانے کی تردید کردی۔قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی۔قاسم گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کے امیدوار ہونے سے متعلق خبر غلط ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد سے رجسٹر کروا لیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں