پڑوسی ملک نے پاکستان پر 5راکٹ فائر کردیئے، معصوم بچے نشانہ بن گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں نے راکٹ حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں 5 سالہ بچہ شہید جبکہ ایک لڑکی سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے، افغانستان سے باجوڑ میں دہشتگردوں نے 5 راکٹ فائر کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے علاقے باجوڑ میں افغانستان سے دہشتگردوں نے پانچ راکٹ حملے کیے، راکٹ باجوڑ کے علاقے ساراکائی ٹاپ، لغارائی سینٹر پر فائر کیے گئے۔راکٹ حملے میں حملے میں مومند کا رہائشی پانچ سالہ بچہ شہید ہوگیا ، جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک لڑکی سمیت سات بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی

امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں حولدارتنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے باجوڑ سیکٹر آرمی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔یاد رہے گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں