پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے کامیاب تجرنے پر مبارکباد پیش کی۔دوسری جانب پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری ہیں۔یک جان دو قالب، ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی مشقیں جاری ہیں، اتاترک الیون 2021 ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔تربیتی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالی رہائی، ہیلی کاپٹرز کے آپریشنز سمیت مختلف ڈرلز کی جا رہی ہیں جبکہ مشقوں میں سرچ آپریشن، کوارٹربیٹل اور چھاتہ بردار آپریشنز کی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں