بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا بڑااضافہ کردیا گیا، ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کےلیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کےلیے کیا گیا ہے جس صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنٰی رہیں گے۔یاد رہے کہ نیپرا نے گزشہ ماہ اکتوبر اور نومبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے طور صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.06 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس اضافے سے خسارے کے شکار توانائی کے شعبے کو 8.4 ارب روپے کا سرمایہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈسکوز نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.53 روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس سے 12.5 ارب روپے سرمایے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔دوسری جانب سوئی ناردرن صارفین کےلئے گیس مزید دو فیصد مہنگی کردی گئی۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کےلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ۔قیمت میں اضافہ مالی سال 21-2020کےلئے کیا گیا۔ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ طلب کیا تھا ۔ایس این جی پی ایل کی قیمت 631.42 سے بڑھ کر 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں