بطور ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان میں کام کرنے سے انکار کرنیوالے مطہر نیاز رانا چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات

اسلام آباد(پی کے نیوز) وفاقی حکومت کا مطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کرنے کا فیصلہ، مطہر نیاز رانا بطور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خدمات انجام دے رہے ہیں، مطہر نیاز رانا نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری کوئٹہ میں سیکورٹی وجوہات کے باعث کام کرنے سے انکار کیا تھا، ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور سنیٹر انوار الحق کاکڑ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے مطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا، مطہر نیاز رانا کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی پر بلوچستان کے سیکرٹریٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ملازمین نے سوال کیا یے کہ مطہر نیاز رانا کا بطور ایڈیشنل سیکرٹری کوئٹہ میں کام کرنے سے انکار کیا تھا، اب ایسی کیا بات ہے جو کام کرنے کے لئے تیار ہوگئے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں