شہری نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت پا کر مثال قائم کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پیار کرنے والے 80 سالہ شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔محبت اور پیار کا جذبہ ڈھلتی عمر کے ساتھ کم نہیں ہوتا بلکہ وقت کے ساتھ اس میں پختگی آتی جاتی ہے، یہ مقولہ درست ثابت ہوا چونیاں میں منعقد ہونے والی اپنی طرز کی مختلف شادی نے۔چونیاں کے رہائشی عطر خان نے 80 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت 65 سالہ نذیراں بی بی سے زندگی بھر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان کر لیے۔عطر خان اور نذیراں بی بی کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی۔ تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔

دولہے میاں کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جب کہ دلہن کا خاوند 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا جن میں سے ان کے چھ بچے ہیں۔عطر میو نے نوجوانی میں والدین کے رضامند نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پسندیدہ خاتون سے شادی نہ کر پائے تھے لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا اور کئی سال گرنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی محبت نذیراں بی بی کو حاصل کر لیا۔دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کروانے کے وعدے آج پورے ہو گئے ہیں۔ایک طویل انتظار کے بعد دونوں بزرگوں کی محبت جیت گئی،دونوں کی شادی ہوئی جس پر بزرگ جوڑے کی خوشی قابل دید تھی۔دونوں کی شادی کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔شادی کی تقریبات محلہ ہاشم پورہ میں منعقد ہوئیں۔ولیمہ میں دونوں خاندانوں کے رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔شادی میں سب نے معمر جوڑے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔سوشل میڈیا پر بھی اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں