سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20یا30فیصد نہیں بلکہ کتنا زیادہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے وفاقی سرکاری ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے، وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں

بھی اضافے کا مطالبہ کیا تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مذاکرات کریں۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا۔ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کے بعد اب صوبائی ملازمین نے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آج وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں