انتہائی افسوسناک خبر، 40پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 82 لاکھ 56 ہزار 378 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 008 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق

اب تک سندھ میں 2 لاکھ51 ہزار 434 ، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، اسلام آباد میں 42 ہزار 080، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد31 ہزار510 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 066 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 441 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 943 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران

مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں