بھارت کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی ہے،معید یوسف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ترکی کی نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی کا ہدف سلامتی اور فلاح ہے، بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کررہا ہے، پاکستان عالمی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت

کو صحیح اقدام کی ضرورت ہے، خطے میں امن بھارت کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے، پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات فعال طریقے سے بار آور کرتا رہے گا۔معید یوسف نے کہا کہ ہمارے وژن کے تین ستون علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری ہے، پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لیے کھلا ہے، پاکستان کا ہدف سرحدوں اور علاقے میں امن ہے۔معید یوسف کا ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے۔ پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ خطے میں امن ہندوستان کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے۔ پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کرتا رہے گا۔مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وژن کے تین ستون، علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری ہیں، پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لئے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان کو غلط تاثر پیش کر رہا ہے۔ کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ پاکستان امن کے لئے اور اصولی طور پر بات چیت کیلئے کھڑا ہے۔ یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں