پاکستان کے بغیر یہ کام ممکن نہیں ، امریکہ نے پاکستان کی اہمیت تسلیم کرلی، امریکی وزیرجارجہ نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان زیڈ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن واستحکام قائم کرنا ممکن نہیں، پاک امریکا تعلقات کو چین کے زاویے سے نہیں دیکھتے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں، تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن واستحکام قائم کرنا ممکن نہیں۔بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ دوحہ معاہدے پر نظرثانی کررہی ہے۔ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا طالبان کی طرف سے کیا جانے والا وعدہ درست ہے

اور وہ وعدوں کی پاسداری کررہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے امریکی صدرجوبائیڈن نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، طالبان کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کے بعد افواج کے انخلاء کا فیصلہ کریں گے۔زیڈ تارڑ نے ایک سوال پر کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو چین کے زاویے سے نہیں دیکھتے، سی پیک پر مئوقف واضح ہے کیونکہ امریکا نہیں چاہتا کہ شراکت دار قرضوں کے بوجھ تلے دب جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ایک تاریخی معاملہ ہے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں، تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ سیکریٹری بلنکن اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے میں امید ظاہر کی کہ پاک امریکا تعلقات کو تجارت کے شعبے میں مزید مضبوط بنائیں گے۔کشمیر پرثالثی کے کردار سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ اور ٹرمپ انتظامیہ میں کئی گناہ فرق ہے۔ عالمی سطح پر تمام مسائل سفارتکاری سے حل ہوتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر بھی مذاکرات سے حل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں