میری دولہن کو ہاتھ کیوں لگایا،دولہے نے فوٹو گرافر کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)شادی ایسا خوشی کا عمل ہے کہ جن دو لوگوں کی شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ تو خوش ہوتے ہی ہیں تاہم شادی میں شرکت کرنے والے بھی خوشی سے جھوم رہے ہوتے ہیں۔شاید یہ خوشی کا لمحہ لوگ برسوں یاد رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ فوٹو شوٹ کرواتے اور خوشی کے اس پل کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتے ہیں۔ آج کل ٹرینڈ چل نکلاہے کہ دولہن کا باقاعدہ فوٹو شوٹ کرایا جاتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں مختلف قسم کے پوز بنوائے جاتے ہیں۔شادی میں دلہن اور دلہا اکثر اوقات فوٹو گرافرز کی جانب سے بار بار مختلف پوز بنوانے پر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن

پھر بھی وہ اس دوران خاموشی اختیار کیے ہوتے ہیں۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر دلہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹو گرافر دلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور دلہا سائیڈ میں کھڑا ہوکر سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔اسی دوران جب فوٹو گرافر نے دلہن کو ایک اور پوز بنانے کا کہا تو دلہے نے فوٹو گرافر کو تھپر رسید کردیا۔دلہے کی جانب سے فوٹو گرافر کو تھپڑ مارنے کے بعد دلہن اتنا ہنسی کہ ہنستے ہنستے اسٹیج پر ہی بیٹھ گئی، بعدازاں دلہن کے قہقہوں سے دلہا اور فوٹو گرافر بھی ہنس دئیے۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد لائیکس اور ساڑھے 14 ہزار کے قریب ری ٹویٹ مل چکے ہیں۔رینوکا نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ دلہن بہت پسند ہے‘صارف نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں قہقہے والے ایموجیز بھی بنائے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ اُنہیں بھی یہ ویڈیو خوب پسند آئی ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپا رہے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بےحد مقبول ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں