وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے اوررسیز اسامہ آفتاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈینمارک (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے اوررسیز اسامہ آفتاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اوسامہ آفتاب کا کہنا ہے کہ فاروق حیدر خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہیں، وزیراعظم کو عوام مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ایک ہفتے سے وزیراعظم سے رابطے کی کوشش کر رہا ہوں، راجہ فاروق حیدر کے پرسنل نمبر پر بھی رابطہ کیا لیکن بادشاہ سلامت فون سننے سے بھی قاصر رہے ایسے حالات میں راجہ فاروق حیدر کے ساتھ چلنا مشکل ہےانہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کے رویے سے تنگ آکر سیاست سے کنارہ

کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اوسامہ آفتاب کا کہنا تھا کہ کسی جماعت میں نہیں جارہا لوگوں نے ن لیگ کو مسائل حل کرنے کے لیے ووٹ دئیے تھے وزیراعظم بادشاہ بن گئے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے بہت سارے نظریات کارکن ظلم برداشت کر رہے اگر پارٹی قیادت نے توجہ نہ دی تو مہاراج پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے انہوں نے کہا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے مظفرآباد میں مافیا کا ٹولہ ہے اور وزیراعظم اسکے سرپرستی کر رہے ہیں پانچ سال لوگوں کو خوار کیا لوگ اب اس کمپنی سے تنگ آ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں