مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین پر ابررحمت برس پڑا

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک بار پھر خوب بارش ہوئی ہے۔ اللہ کی یہ رحمت مکہ مکرمہ میں بھی خوب گرج چمک کے ساتھ نازل ہوئی۔ جس سے مکہ کا گرم موسم خوشگوار ہو گیا اور مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو آئے زائرین بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران ہی طواف کیااور دیگر مناسک بھی ادا کیے۔کئی افراد برستی بارش میں سجدہ ریز ہو گئے اور کچھ دعاوٴں میں بھی مصرف نظر آئے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرم اوردیگر مشاعر مقدمہ میں گزشتہ جمعے کو موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ان خوبصورت مناظر کی کی تصاویر

اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ مشاعر مقدسہ میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔عمرہ زائرین نے بارش کے دوران ہی نماز بھی ادا کی۔اس موقع پر نمازیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔خانہ کعبہ پر برستی باران رحمت کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہاں آنے کی سعادت نصیب فرمائے۔المرصد کے مطابق گزشتہ روز مشاعر مقدسہ، منی، عرفات اور مزدلفہ میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چند روز بھی بارش اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس بارش کی وجہ سے مکہ اور آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت کم ہو گیا ہے اور موسم خاصا خوشگوار ہو گیا ہے۔ مکہ کی کئی کمشنریوں اور تحصیلوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب موسم خراب ہونے پر الھدا پہاڑی روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہاں پر حدِ نگاہ محدود ہونے سے ٹریفک حادثات کے خدشات بڑھ گئے تھے۔ روڈ سیکیورٹی فورسز کے مطابق موسم ٹھیک ہونے پر یہ اہم روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں