حکومت نے 500 ارب روپے کی ریکوری کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک)حکومت نے 500 ارب روپے کی ریکوری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت 500 ارب روپے کی لوکل ریکوری کر چکی ہے۔ 200 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کھوکھر برادران اور دیگر لیگی گروپوں سے چھڑوائے قبضوں کی مد میں ہوئی، جبکہ 300 ارب روپے سے زائد کی نیب کی ریکوری ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پلی بارگین آپشن کا موثر استعمال ہو تاکہ پیسہ واپس آ سکے،

لیکن جو پیسہ باہر چلا جائے، اس پیسے کو ان ممالک کی حکومتیں تحفظ فراہم کرنے لگتی ہیں۔ باہر جانے والا پیسہ جس بھی ملک میں جاتا ہے، وہ اس ملک کی معیشت کیلئے استعمال ہونے لگتا ہے، اسی لیے وہاں کی حکومتوں اس پیسے کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔اسی لیے باہر جانے والے پیسے کو واپس لانا بہت مشکل ہے، لیکن اس کے باوجود ہماری حکومت باہر سے بھی پیشہ واپس لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ لندن کی عدالت اب ڈیلی میل کیس کو آگے بڑھائے گی ،ابھی عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں ڈالنے کا شوق نہیں ، ان کے خلاف کیسز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں۔فواد چوہدری نے پی ڈی اتحاد پر طنز اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آنکھوں سے بھی مایوسی جھلک رہی ہے، پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کرنا کیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، حکومت کو آپ دیوار سے نہ لگائیں وہ آپ کو نہیں لگائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں