سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی، شاندار اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب پی ٹی آئی حکومت اقتدار میں آئی تھی تب شور بلند ہو گیا تھا کہ خزانہ خالی ہے خزانہ خالی ہے لہٰذا سب سے پہلے سعودی عرب کی طرف سے تین ملین ڈالر کی رقم ملی تھی جس سے حکومت کا پہیہ کچھ رواں ہوا تھا۔مگر ابھی یہ قرض واپس کرنے کی مہلت رہتی تھی کہ گزشتہ سے پیوستہ ماہ سعودی عرب نے اپنا قرض واپس مانگ لیا تھا کہ پاکستان نے قرض واپس کرنے پر ساری توجہ مرکوز کر لی ہوئی تھی۔مگر ابھی خبر آئی ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو مزید مہلت دینے کے لیے رضامند ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای قرض کی ادائیگی

میں پاکستان کو ریلیف دینے کے لئے تیار ہوگئے۔ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر قرض ادائیگی میں ایک سال کی مہلت مل گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کی رضامندی پر رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوجائے گا۔سعودی عرب اور یو اے ای قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو ریلیف دینے کو تیار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قرض کی ادائیگی میں ایک سال کا ریلیف دے دیا جبکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرض ادائیگی موخر کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی رضامندی پر رواں ماہ دونوں ممالک میں معاہدہ ہوجائے گا۔سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر پر پاکستان تین فیصد سود ادا کرے گا۔مالی مشکلات سے نکلنے کی لیے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کی امدادی رقم بطور قرض لی تھی۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے لیا گیا قرض آئی ایم ایف پروگرام کے دوران واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپسی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جب یہ معاہدہ ہوتا ہے تو کیا اس میں سعودی عرب کی طرف سے نئی شرط رکھی جاتی ہے یا پھر پرانی شرائط و ضوابط کے ساتھ ہی قرض ادا کرنے میں مہلت دے دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں