وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٹھایا، رہنما تحریک انصاف طیبہ بتول

پشاور (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو بتانا ہے کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، گزشتہ ستر سال میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے،

ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں، بڑی تعداد میں خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد یوم یکجہتی کشمیر اہمیت اختیار کر گیا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کشمیری محاصرے میں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٹھایا، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں، یوم یکجہتی کشمیر منانے سے کشمیریوں کو حوصلہ ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں