بھائی اور بھابھی سے جھگڑے کے بعد بلال سعید سامنے آگئے، واقعے پر ردعمل دیدیا، ویڈیو شیئر

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد بلال سعید کا ردعمل بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں معروف گلوکار کو ایک خاتون اور مرد سے جھگڑتے دیکھا گیا ، جن کے بارے میں کیا گیا کہ یہ ان کے بھائی اور بھابھی ہیں۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے اور خاتون پر حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بلال سعید نے فیس بک پر ردعمل دیا۔ اپنی ایک پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں جانتا ہوں کہ ایک خاتون کی عزت کیسے کی جاتی ہے ،
اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایک خاتون کا تحفظ کیسے کیاجاتاہے۔انہو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’میں نے اپنا ہاتھ اپنے گھرکو تحفظ دینے کیلئے اٹھایاہے۔گھر میں کی گئی توڑ پھوڑ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سب انہوں نے اس وقت کیا جب میں گھر سے دور تھا ، اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ میں طویل عرصے تک ان کی بلیک میلنگ یا نامناسب رویے کا شکار بنا رہوں گا ، میں چپ رہا کیوں کہ بطور فنکار میری ترجیح میرا کیرئیر تھا لیکن یہ لوگ طویل عرصے سے میری صورتحال کا فائدہ اٹھارہے تھے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بلال سعید کو اپنے بھائی اور بھابھی سے ڈولفن اہلکاورں کی موجودگی میں جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا ، سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہےجس میں معروف گلوکار بلال سعید کو ایک لڑکی پر بری طرح سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے کو گھونسوں اور لاتوں سے مار رہے ہیں جب کہ اس موقع پر ڈولفن اہلکار موجود تھے جو دونوں میں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں