سونے کی قیمت میں زبردست کمی، کنواروں کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ آنے لگی، ایک مرتبہ پھر یکدم قیمت 650 روپے گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 1801 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ،

راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی۔دوسری طرف فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 558 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی 30 روپے فی تولہ کی کمی سے 1350 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں