بابراعظم نے ویرات کوہلی کو شکست دیدی

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دلکش کوور ڈرائیو کے مقابلے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلکش کوور ڈرائیور کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کیوی کپتان کین ولیم سن اور انگلش کپتان جو روٹ شامل تھے۔آئی سی سی کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی تھی وہ ووٹنگ کے ذریعے دلکش کوور ڈرائیو کے حامل کھلاڑی کا انتخاب کریں۔آئی سی سی کے ٹویٹر پیج پر سب سے زیادہ ووٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ملے،

ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے اور جو روٹ آخری نمبر پر رہے۔بابر اعظم کو مداحوں کی جانب سے 46 فیصد ووٹ دئیے گئے جبکہ کوہلی کے حصے میں 45.9 فیصد ووٹ آئے۔کیوی کپتان کین ولیم سن 7.1 فیصد ووٹ حاصل کرسکے اور جو روٹ 1.1 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔یاد رہے کہ اس سال جنوری میں آئی سی سی کے پول میں پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کرکٹرعمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت لیا تھا۔عمران خان کو 47.3 ووٹ ملے تھے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46.2 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔آئی سی سی نے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ وہ کرکٹر تھے جن کی بیٹنگ یا بالنگ اوسط جبکہ کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی۔جنوری میں آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے تھے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں