گلوکار بلال سعید کی سرعام لڑکی پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش ، ویڈیو وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار بلال سعید کی لڑکا اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہےجس میں معروف گلوکار بلال سعید کو ایک لڑکی پر بری طرح سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے کو گھونسوں اور لاتوں سے مار رہے ہیں جب کہ اس موقع پر ڈولفن اہلکار موجود تھے جو دونوں میں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں کے مطابق بلال سعید کی جانب سے جس خاتون پر تشدد کیا جا رہا ہے وہ ان کی اہلیہ ہیں تاہم

تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔تاحال گلوکار بلال سعید کا وائرل ویڈیو پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ بلال سعید اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر کے متنازع شوت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سلسلے میں برآں لاہور کے تین مختلف تھانوں میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف متعلق انداراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھیں۔تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف، تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف درخواستیں جمع کرائی گئیں۔۔ شہریوں کے جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر درخواستین جمع کرائی گئی اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔اس معاملے پر گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی،ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں، زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں