پاکستان کے اہم ترین شہرمیں انتہا پسندی کا خدشہ ،نیکٹانے الرٹ جاری کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بڑے دہشت گرد حملے کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق نیکٹا کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے ہنگامی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔جاری الرٹ کے مطابق شہر قائد میں بڑا دہشت گرد حملہ ہو سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر دہشت گرد اپنی کاروائی کیلئے رکشہ یا گاڑی کا استعمال کر سکتے ہیں۔الرٹ میں پولیس، رينجرز اور متعلقہ اداروں کو سخت سیکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیکٹا کی

جانب سے تھریٹ الرٹ کا یہ خط ڈی جی رینجرز سندھ اور ہوم سیکرٹی کو ارسال کیا گیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ نیکٹا نے 4 ہفتے قبل بھی کراچی کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔ نیکٹا نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لہذا سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے۔ نیکٹا کے گزشتہ الرٹ کے بعد ہی کراچی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ جبکہ اب تازہ ترین الرٹ کے بعد سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں