اسٹاک ایکسچینج کتنے سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قوم کیلئے شاندار خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ساڑھے 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برسوں بعد پہلی مرتبہ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 47 ہزار کی شرح کو تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس 300 پوائنٹس سے بڑھ گیا تھا۔کاروبار کے دوران تیزی کا تسلسل دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 457.74 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔ تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس

47123.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 353.29 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث مزید چار حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 46600، 46700، 46800، 46900 شامل ہیں جبکہ کاروبار کا اختتام 46933.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 32 کروڑ 43 لاکھ 86 ہزار 519 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ حاصل ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اخراجات پر سخت کنٹرول کے باوجود بجٹ خسارہ 1.4 ٹریلین ہو گیا۔ جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1فیصد رہا۔حاصل کردہ قرضوں پر سود کی ادائیگی 1.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی حجم گذشتہ سال کے مساوی وہی لیکن بجٹ خسارہ بڑھ گیا۔رواں مالی سال کے لیے حکومت نے بجٹ خسارے کا ہدف3.43 ٹریلین روپے مقرر کیا ہے۔ جولائی سے دسمبر میں حکومت نے 1.2 ٹریلین روپے کے قرضے لیے گئے۔حکومت کے یہ قرضے گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد زائد ہیں جس کی وجہ حکومت این ایف سی میں صوبوں کا زائد حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں