تحریک انصاف کے اہم اتحادی جماعت نے اتحاد ختم کرنے کے حوالے سے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ اگر ہم اتحاد ختم بھی کرلیں تو بھی حکومت نہیں گراسکتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ 2013ء میں پورے ملک میں یہ سوچ پیدا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی تبدیلی لے کر آئے گی مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جو نعرہ تھا جو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ کے برعکس ہے جس میں بدعنوانی چار گنا بڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ اس طرح تو تبدیلی نہیں آسکتی، ایم کیو ایم نے تمام کوششیں کرلیں، ہر حکومت کا ساتھ دیا مگر شہر کے مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔گرین لائن ہم نے شاہد خاقان عباسی سے منظور کرائی تھی، 25 ارب روپے لگائے بھی گئے تھے، نئے فائر ٹینڈر بھی اسی دور کے فنڈز سے خریدے گئے ہیں اس کا کریڈٹ کوئی نہیں لے سکتا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم تو اتحاد برقرار رکھنا چاہتے ہیں مگر مسائل حل نہ ہوئے تو فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہوگا۔عامر خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 7 اراکین لے کر ہم علیحدہ بھی ہوجائیں تب بھی حکومت نہیں گراسکتے اس کی وجہ نظام کی خرابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلانات تو ہم نے 162 ارب روپے کے بھی سنے ہیں اس کے بعد 1100 ارب روپے کے دعوے بھی کیے گئے اس کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نظام کو نقصان نہ پہنچے اسی لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے ہی موجودہ حکومت کو اتحادیوں کی جانب سے کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں