گیس کے زائد بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اوگرانے شاندارا علان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گیس صارفین کی زائد بلنگ کی شکایات کے بعد اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کو دے دیا ، جس کے بعد اب صارفین کی شکایات کی صورت میں ایچ ڈی آئی پی گیس کے میٹر چیک کر سکے گا تاہم چیکنگ کا یہ عمل صارفین کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر کیا جائے گا ، جب کہ تمام معائنے ایچ ڈی آئی پی اور سوئی گیس کمپنیاں مشترکہ طور پر کریں گی۔دوسری طرف پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل

اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی، نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی، کھدائی والے علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ اور نوکریوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، ای اینڈ پی کمپنیاں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی ، تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس کی بڈز کھول دی ہیں ، بڈز کھولنے کے عمل کے دوران تمام کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے ، تیل و گیس کی دریافت والے علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے ، ای اینڈ پی کمپنیاں کھدائی والے علاقوں میں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گ ، اسی طرح تیل و گیس دریافت و پیداواری سرگرمیوں سے نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے، مزید برآں رواں مالی سال2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں