امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بہت قربانیاں دیں ، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں جی ڈی پائلٹ کے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نےعلاقائی اور عالمی امن کیلئے

بہت قربانیاں دی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمنوں کیخلاف کارروائیوں سے داخلی سیکیورٹی بہتر ہوئی، مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔آرمی چیف نے ہم امن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے اصولوں پر کار بند ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کو فضائیہ پر فخر ہے۔ امید ہے ایئرفورس عظمت اور مہارت کی بلندیوں کو چھوئےگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں