اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک کا اضافہ

تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے ایک اور اسلامی ملک نے فلسطین پر قبضہ کرنے والی ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوسوو نے ناصرف اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے، بلکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا ہے۔کوسوو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے آج اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے

باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرناپڑی۔ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔خیال رہےکہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت دنیا کے 8 اسلامی ممالک ہے جو اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ ترکی، مصر اور اردن کئی برس قبل ہی اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات استوار کر چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں