پاکستان کے دوست اہم اسلامی ملک میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

استنبول (نیوز ڈیسک) ترکی کے ساحلی علاقے پے درپے 3 زلزلوں سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی میں چند گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ آنے والے زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ساحلی علاقوں میں پہلا زلزلہ 4.8 شدت کا محسوس کیا گیا۔ جبکہ باقی دونوں زلزلوں کی شدت سے زائد رہی۔ان زلزلوں کے بعد ترک ماہرین ارضیات تشویش ناک الرٹ جاری کیا۔ خبردار کیا گیا ہے کہ ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں کسی بھی وقت تباہ کن 7 سے زائد شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق استنبول کے نیچے زمین میں

فالٹ لائن میں غیر معمولی تبدیلیاں آرہی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک زلزلے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ اس زلزلوں کیلئے دنیا کے جتنے بھی علاقے خطرناک قرار پائے ہیں، ان میں ترک شہر استنبول کی صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے، 7 سے زائد کا شدت شہر کیلئے تباہ ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے نے ازمیر اور یونانی جزیرے ساموس کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ زلزلے سے ازمیر میں خوفناک تباہی ہوئی تھی جہاں زلزلے سے 117 افراد جاں بحق جبکہ 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب ترک ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ استنبول میں کسی بھی وقت 7.2 شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔حال ہی میں مقامی میڈیا میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق استنبول کے نیچے زمین میں فالٹ لائن میں غیر معمولی تبدیلیاں آرہی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک زلزلے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ استنبول اس وقت دنیا میں زلزلے آنے والے علاقوں میں سب سے زیادہ خطرناک صورتحال کا شکار ہے۔ 1 کروڑ 60 لاکھ آبادی کا شہر استنبول شمالی اناطولیہ کی فالٹ لائن پر کھڑا ہے اور اس خطے میں کسی بھی وقت 7 یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔استنبول میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہر میں 48 ہزار عمارتیں ایسی ہیں جو 7 شدت کے زلزلے میں انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق حکومت کو فوری طور پر کام کرنا ہوگا اور خطرناک عمارتوں کو خالی کروا کر نئی عمارتیں تعمیر کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں