اب سے ٹھیک ایک گھنٹے بعد کیا ہونے جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج شام 4بجے عوام سےٹیلی فون پربذات خودبات کریں گے۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ051-9210809 پر براہ راست بات کرسکیں گے۔ مذکورہ نمبر آج شام4 بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں ابتدائی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے۔ وزیر اعظم اس سے قبل عوام سے خطاب کیا کرتے تھے۔عمران خان ملک کو دورپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے متعلق اپنے خطاب سے عوام کو آگاہ کرتے تھے۔

اس بار وزیراعظم نے عوام کی ٹیلی فون کالز ریسیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں