ریحام خان اور فوزیہ قصوری کو شو میں کیوں لیا،سینئراینکر پرسن کا پروگرام بند کر دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)مشرف کے دور میں سب سے زیادہ سناتھاکہ میڈیا پر قدغن لگائی گئی تھی اور اکثر صحافیوں پر حکومت کے خلاف بولنے کی پابندی عائد تھی مگر پی ٹی آئی دور حکومت میں جو کچھ سننے کو مل رہا ہے وہ تو مشرف کا بھی ریکارڈ توڑتا جا رہاہے۔ڈاکٹر دانش سینئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں۔گزشتہ دو روز سے وہ مسلسل اپنا پروگرام بند کیے جانے کی وجوہات سے متعلق ٹویٹ کر رہے ہیں۔سب سے پہلے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”ریحام خان اورفوزیہ قصوری کوشومیں کیوں لیا،مولانافضل الرحمان کاانٹرویو کیوں کیا،شومیں PMہاوس اورموکّل کاذکرGustsنے کیوں کیا؟اس لیےFeb1stسے شوبند“۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔جبکہ ڈاکٹر دانش اسی ایک ٹویٹ پر نہیں رکے بلکہ اس کے کچھ گھنٹے بعد انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے دو ٹویٹ اور کیے اور ان میں دعویٰ کیا کہ ”ایک بارپھرحکومت نے چینل پہ دباؤ ڈال کے میراشوبندکروادیا،ایک بارپھرحق وسچ کاقتل،کہاگیاکہ اگرڈاکٹردانش کاشوبند نہیں کیاتو چینل بندکردیاجائیگا“ ساتھ ہی ڈاکٹر دانش نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ”حکم ملا ڈاکٹردانش6مہینے تک حکومت کی حمایت میں شوکرے ورنہ شوبند،میں نے کہاکہ ڈکٹیشن پہ6منٹ بھی ایساشونہیں کرسکتااس سے بہترہے شوبند کردیاجائے“یوں ڈاکٹر دانش نے بار بار ٹویٹ کر کے اپنا شو بند ہونے کا الزام براہ راست حکومت پر عائد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس چینل پر پروگرام کرنے سے پہلے جس چینل میں ڈاکٹر دانش پروگرام کرتے تھے وہاں بھی ان کا پروگرام بند ہونے سے متعلق اسی قسم کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی تصدیق سینئر صحافی و اینکر پرسن روؤف کلاسرا نے بھی کی تھی۔جبکہ دو دن قبل بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر سے متعلق اسی قسم کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ”کچھ مقتدر لوگوں“سے متعلق بات کرنے پر ان کا شو بند کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے شو میں ا ٓکر اس بات کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ ان کا شو بند ہونے سے متعلق ساری باتیں باتیں افواہوں پر مبنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں