کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو سہولیات دینے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے محکمہ ریگولیشن کو احکامات جاری کر دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریگولیشن نے احکامات ملنے کے بعد سرکاری محکموں سے رپورٹس لے کر سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے

کہا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ہر ممکن اقدام کرے گی، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں انھوں نے کہا عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی، صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہفتہ کو چھانگا مانگا کا اچانک دورہ کیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ ؔبھی لا علم رہی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت چھانگا مانگا میں پودا لگایا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر نئی نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں