حق اور سچ پر سٹینڈ لینا، ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس معاشرے میں لوگوں پر بہتان لگانا بہت آسان ہے لیکن بھول جانتے ہیں کہ حساب بھی دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف کی جانے والی سازشوں کا اب قدرت کے اپنے طریقےسے بےنقاب کررہی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حق اور سچ پر سٹینڈ لینا اور اس کے لئیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا

اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں ہے۔دوسری جانب نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، ریٹائرڈ جسٹس نیب کے ملازم رہے، آج ان کو نیب کی تفتیش پر لگا دیا گیا، بات ان کی ذات کی نہیں بلکہ مفادات کا معاملہ ہے، شیخ عظمت سعید جے آئی ٹی نگران رہے جس پر براڈ شیٹ کیس کو پیسے دئیے گیے، عدلیہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوگا تو معاشرے میں انارکی ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں گندم کا ریٹ اٹھارہ سو روپے مقرر کیا جائے، کپاس کے بیج کو فوری طور پر درآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں