ارب پتی خاندان کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں کیا دیا گیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے ارب پتی شخص سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں بندھیں تو ملک بھر کی اہم شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں مبارک باد پیش کی۔بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار 33 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوا اور نکاح ٹھٹہ کے عالم مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں بختاور بھٹو کے والد اور بھائی بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔نکاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی نکاح کی تصاویر

شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا کہ ان کے خاندان میں کئی سال بعد آج خوشی کا دن آیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ والدہ انہیں دیکھ رہی ہیں۔بختاور بھٹو کو دولہا محمود چوہدری کی جانب سے نکاح میں کتنا حق مہر اور کیا تحائف دیے گئے، اس حوالے سے اگرچہ واضح طور پر دونوں خاندانوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔تاہم پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں محض 132 تولے چاندی دی گئی۔ارب پتی خاندان کی بیٹی کی ارب پتی خاندان میں شادی ہونے کے باوجود انہیں حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں ملنے والی چاندی کی مجموعی قیمت اس وقت 2 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے ارب پتی شخص سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں بندھیں تو ملک بھر کی اہم شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں مبارک باد پیش کی۔بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار 33 سالہ محمود چودھری سے بلاول ہاؤس میں ہوا اور نکاح ٹھٹھہ کے عالم مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔ نکاح کی تقریب میں بختاور بھٹو کے والد اور بھائی بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔نکاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا کہ ان کے خاندان میں کئی سال بعد آج خوشی کا دن آیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ والدہ انہیں دیکھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں