اسکول میں 7سالہ بچہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا، والدین غم سے نڈھال

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں کتابیں خریدے کے لیے سکول جانے والا بچہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھل جائیں گے۔بچے کئی ماہ بعد سکول جانے کے لیے خاصے پرجوش ہیں۔لیکن ایسے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔بتایا گیا کہ 7 سالہ بچہ سکول جانے کے لیے خاصا بیتاب تھا اور والدہ کے ساتھ صبح کتابیں خریدنے کے لیے سکول گیا جہاں موت اس کا انتظار کر رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے
کی لاش نہیں ملی،والدہ خود لے کر ریسکیو پہنچی تھیں۔بچہ صبح والدہ کے ساتھ کتابیں خریدنے سکول آیا تھا۔پولیس کے مطابق بچے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔والدین کے مطابق بچے کو پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔والدہ سکول سے ریسکیو ایمولینس لینے کے لیے گئی تو بچہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق بچے کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کرنے سے منع کر دیا ہے۔جناح اسپتال نے بھی بچے کی موت کی وجہ طبعی بتائی ہے۔ابتدائی کارروائی کے بعد بچے کی لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں