فواد چوہدری نااہل قرار؟اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق فواد چوہدری کے نااہلی کیس کو یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست گزار سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے درخواست پر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پہلے ہی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد

کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔نجی ٹی وی اینکر نے جون 2019 میں فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف ایک تقریب میں تھپڑ مارنے کی بھی شکایت درج کرائی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروانے درخواست گزار کا نام سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں