ملتان میں لگژری گاڑی چلانے والے 5سالہ بچے کے والد نے حیران کن بیان دیدیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک پولیس ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان کی معروف شاہراہ بوسن روڈ پر لگژری گاڑی چلانے والے 5 سالہ بچے اور گاڑی کو ٹریس کر لیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس شیخ عدنان کے مطابق بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کےبعد چیف ٹریفک آفیسر ملتان ظفر بزدار کی ہدایت پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔جنہوں نے گذشتہ روز گاڑی کو ٹریس کر لیا ہے۔پراڈو گاڑی ایم این اے 4099 تھا،دفعہ ایم وی او 115 کے تحت تھانہ کینٹ میں بند کر دی گئی ہے۔گذشتہ روز گاڑی چلانے والے فہد خان اور اس کے والد مظہر خان کو سی ٹی او کے سامنے پیش کیا گیا۔

بچے کے والد مظہر خان کو سی ٹی او کے سامنے پیش کیا گیا۔بچے کے والد مظہر خان نے بیان حلفی چیف ٹریفک آفیسر کو دیا کہ اس کا بیٹا بغیر بتائے گاڑی لے گیا تھا وہ اپنی غلطی تسلیم کرتا ہے۔آئندہ ڈرائیونگ لائسنس بننے تک بچے کو گاڑی نہیں دے گا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔دو روز قبل اس 5 سے 6 سالہ عمر کے بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں بچے کو ایک سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم سن بچہ شہر کے ایک مصروف روڈ شاہ بوسن پر لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے، جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے۔چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) ملتان محمد ظفر بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے اور گاڑی کا پتا لگانے کے لیے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ‘ایم وی او 115’ کے تحت قبضے میں لے لیا۔بچے کے والد نے ازخود پیش ہو کر چیف ٹریفک افسر ملتان کو اپنا بیان حلفی جمع کروایا، جس کے مطابق ان کا ان کا بیٹا فہد خان ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔چیف ٹریفک افسر نے بچے کو بریف کیا اور اس کے خاندان کو آئندہ اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی تنبیہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں