وزیراعظم عمران خان کا ساہیوال میں تقریب سے خطاب ، قبضہ مافیا کیخلاف دھماکہ خیز اعلان کردیا

ساہیوال(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائی کرنے پر مبارکباد پیش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کا ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا۔ بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑنا تبدیلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں۔بڑے بڑے قبضہ گروپس کے محل گرانے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کو سابق وزیراعظم اور ان کی حکومت بچاتی رہی،غریب لوگ باہر سے پیسہ کما کر لاتے تھے اور یہاں پر ان کی زمین پر قبضہ ہو جاتا تھا۔

کوئی بڑا ڈاکو یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب تک این آر او نہ ملے میں حکومت گرا دوں گا۔ملک میں خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ قانون کی بالادستی ہے۔قانون کی بالادستی سے بڑے بڑے ملکوں سے ترقی کی۔ وزیراعظم نے ساہیوال میں ہر شخص کو ساڑھے 7 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوا، شہبازگل اور مراد سعید چوروں کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا۔مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا۔ کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں۔ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ اکاوَنٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاوَنٹس شفاف نکلیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاوَنٹس کا ڈیٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاوَنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔ پاکستان میں اس وقت تاریخی قانون کی بلادستی کی جنگ چل رہی ہے۔ یہ صرف ان کو مانتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ کرے۔ بڑے بڑے ڈاکوووَں کی اصل جگہ جیل ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ایگری کلچر پالیسی لے کر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں