پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، خواتین اورمرد شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ پانچ خواتین سمیت 6 افراد رنگ لیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اگوکی کے ایس ایچ او انسپکٹر طارق محمود کو خفیہ اطلاع ملی کہ محلہ نور آباد میں شمع فردوس عرف کوثر اور اس کے بیٹے سرور پرویز نے فحاشی کا اڈہ قائم کررکھا ہے جہاں شمع فردوس اپنے بیٹے کے ذریعے فحاشی اور جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرواتی ہے جس کی وجہ سے

علاقہ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مذکورہ ایس ایچ او نے ایک ٹیم تشکیل دے کر مذکورہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں پر لڑکیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں شمع فردوس عرف کوثر کا اس کا بیٹا سرور پرویز، رخسانہ یاسمین ، حنا ناز ، امہ فاطمہ ، عظمی اصغر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں