ن لیگ کے کتنے ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کو ووٹ کی یقین دہانی کرادی، اپوزیشن میں ہلچل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے مسلم لیگ ن کے 17 سے 18 مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں جنہوں نے ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک اںصاف کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اس یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض علاقوں میں ترقیاتی کام کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹاسک دیا

تھا اور کہا تھا کہ مجھے پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست بھی کم نہیں چاہئیے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ، میرے خیال میں پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں توقع سے ایک سیٹ زیادہ ہی لے گی۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تین لوگوں کی ٹیم بنی ہوئی جو مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہی ہے اور کافی حد تک ان کو یقین دہانی بھی کروائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں جوڑتوڑ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کیمپ میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 9 ہوگئی ،سرکاری حلقے بظاہر ملاقات کو رسمی قراردے رہے ہیں۔گذشتہ روز ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود اور 265 سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے اگلے ہفتے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس بل کے مطابق دہری شہریت والا بھی الیکشن لڑ سکے گا۔ حلف اٹھانے سے پہلے غیر ملکی شہریت چھوڑنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں