بختاور بھٹو کی شادی، مریم نواز نے مدعو کیے جانے کے سوال کا جواب دینے کی بجائے کیا بات کہہ دی؟

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری کی شادی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔آج انہوں نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی ہے۔بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکانٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔بدھ کو بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام

اکائونٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی، جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندے لگوا رہی ہیں۔بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت ان کے فالوورز کی جانب سے انہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔دوسری جانب یہ بات بھی خاصی زیر بحث ہے کہ بختاور کی شادی میں کس کس کو مدعو کیا گیا اور کون کون شریک ہو گا۔اسی حوالے سے جب مریم نواز سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دعائیں بختاور بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔اللہ انہیں نئے سفر میں خوشیاں دے اور آباد رکھے۔مریم نواز نے شادی میں مدعو کیے جانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ بختاور بھٹو کی شادی میں کراچی کب جارہے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں