وزیراعظم عمران خان حلیم عادل شیخ پر مہربان ، بڑے اہم عہدے سے نوازدیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپیکر نے حلیم عادل شیخ کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ غیر اطمینان بخش کارکردگی، کراچی میں گیس قلت پر وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف بیان، دیگر اراکین سندھ اسمبلی کی فردوس شمیم نقوی کے رویے کی شکایات پر پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے ان سے استعفی طلب کیا۔گذشتہ سال ستمبر میں بھی فردوس شمیم سے استعفی طلب کیا گیا تھا تاہم انکی معذرت کے بعد استعفی قبول نہیں کیا گیا تھا۔قبل ازیں فردوس شمیم نقوی کے استعفے کے بعد حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کے معاملے

پر ایم کیو ایم کے تحفظات بھی سامنے آ گئے ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ، ذرائع ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف کی تقرری کے معاملے پر مشاورت نہیں کی گئی، حلیم عادل شیخ کا نام سامنے آنے پر ہم سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ڈھائی سال پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے نمائندگی کی ، اب ڈھائی سال ایم کیو ایم ،جی ڈی اے کو موقع ملنا چاہئیے ، ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق نئے قائد حزب اختلاف کی تقرری پر تحفظات یہیں، اس معاملے پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں