شفقت محمود کی صاحبزادی اداکارہ تارامحمود سے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپ فرمائشیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گذشتہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والی اداکارہ تارا معروف سیاستدان اور وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی بیٹی نکلیں، یہ انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے دلچسپ فرمائشیں کرنا شروع کر دی ہیں۔ اداکارہ تارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے والد اور وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کے ساتھ تصویر شئیر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر ان کے مداح بھی حیران ہوئے کہ اداکارہ تارا وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔جس کے بعد انسٹا گرام صارفین نے اداکارہ تارا سے دلچسپ فرمائشیں کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اپنے بابا سے کہیں کہ اسکولز بند کر دیں۔کچھ صارفین نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اپنے بابا سے کہیں کہ وہ پیپرز آن لائن

کر دیں، باپ بیٹی کی بات نہیں ٹالا کرتے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ اپنے بابا سے اسکولز بند کرنے کی درخواست کریں۔شفقت محمود آپ کے بابا ہیں نا، پلیز اُن سے کہیں کہ وہ ہمارے کالج بند کروا دیں۔ کچھ صارفین نے تو یونیورسٹیز بند کرنے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ پلیز اپنے بابا کو بولیں کہ یونیورسٹیاں بند ہی رہنے دیں ۔ جبکہ کچھ طلبا نے تو اداکارہ تارا سے کہا کہ آپ پلیز اپنے بابا سے بولیں کہ ہمیں امتحانات کے بغیر ہی اگلی جماعتوں میں پروموٹ کر دیں۔ آپ پلیز اپنے ابو کو سمجھائیں۔ اپنے ابو سے کہیں کہ پلیز اسٹوڈنٹس کو چُھٹیاں دے دیں۔ باپ بیٹیوں کی بات نہیں ٹالتے وہ آپ کی بات بھی مان جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ تارا کی تصویر کے نیچے صارفین کے دلچسپ کمنٹس بھی ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں