میاں اویس حیات بھٹی ن لیگ کی جانب سے این اے 87 حافظ آباد سے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں اویس حیات بھٹی کو ن لیگ کی جانب سےحافظ آباد میں این اے 87 سے سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں اویس حیات بھٹی نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے عوام دوست بیانیے کوبھرپور انداز میں سوشل میڈیا پر اجاگر کریں گے اور مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ میاں اویس حیات بھٹی نے لیگی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سال میں عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ ریاست مدینہ بنانے کی دعویدار تبدیلی سرکارنےاشیاء خردونوش سمیت ہر چیز کی قیمت دگنی کردی ہے ن لیگ جلد عوام کو اس حکومت سے نجات دلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں