حکومت کی 5ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔سابق چیئرمین نے کہا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جب کہ رشوت ستانی مشکل ہوجائے گی۔شبر زیدی سے قبل بھی کئی پر پانچ

ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز دے چکے ہیں یہاں تک کہ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی، ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ 5000 سمیت کوئی نوٹ بندنہیں کیا جا رہا ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایسی افواہیں پھیلائی گئیں جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ مرکزی بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخ کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں