افغان ازبک لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں بہاولنگر پہنچ گئی

بہاولنگر(نیوز ڈیسک)افغانستان سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ 20 سالہ اولباش نے 24 سالہ فہیم الرحمان سے نکاح کرلیا۔بہاولنگر افغانستان کے صوبہ بغلان سے تعلق رکھنے والی لڑکی شادی کی غرض سے پاکستان پہنچی۔ ترک نژاد 20 سالہ اولباش کا نکاح بی اے کے طالب علم 24 سالہ فہیم الرحمان سے جامعہ العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں پڑھایا گیا۔ پاکستانیوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر اولباش نے شادی کا فیصلہ کیا۔فہیم الرحمان نے بتایا کہ اس کی بیوی اولباش پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے، دو خاندانوں میں قائم رشتہ دو اسلامی ممالک میں محبت کے عمل کو مزید فروغ دے گا۔ 20 سالہ اولباش قانونی تقاضے پورے

ہونے پر پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرے گی۔نکاح کے بعد 20 سالہ افغان ازبک لڑکی اُولْبَاش بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔ جوڑے کی بات چیت اور ملاقات کہاں ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی لڑکے اور لڑکیوں کی محبت میں گرفتار کئی غیر ملکیوں نے پاکستان کا رُخ کیا اور یہاں آ کر اپنے گھر بسا لیے لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ افغانستان سے کوئی لڑکی پاکستان پہنچ کر پاکستانی لڑکے سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں