وزیراعظم عمران خان جسٹس(ر) عظمت سعید پر مہربان ، چیئرمین نیب بنانے کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس (ر) عظمت سعید کو اگلا چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے، یہ دعویٰ سینئرصحافی کی جانب سے کیا جائے گا۔سینئرصحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ اگلے چئیرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق اگلے چیئرمین نیب کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں عظمت سعید کے نام پر اتفاق پایا جا رہا ہے۔تاہم یہ تو آنے والے وقت بتائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو سونپی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض اٹھایا ہے۔جماعت کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس ریٹایرڈ عظمت سعید شیخ شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورننس کے ممبر بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو بندہ اس معاملے سے منسلک رہا ہو اور جس کے فیصلے کو براڈ شیٹ نے اپنی تحقیقات میں شامل کیا ہو اسی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی دی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں