رانا ثناءاللہ ٹائیگر کی شکل والافیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی پیشی ہوئی تو اس موقع پر انہیں سپورٹ کرنے کی غرض سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایک ماسک بھی پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے کیوں کہ ان کے فیس ماسک پر مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان ٹائیگر کی شکل بنی ہوئی تھی ، صرف یہی نہیں بلکہ اس فیس ماسک کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے ان کا رنگ بھی فیس ماسک کے رنگوں کے ساتھ میچ کیا گیا تھا۔

یہاں بتاتے چلیں کہ ٹائیگر پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان بھی ہے ، جس کی وجہ سے یہ ہمیشہ ہی مسلم لیگ ن کے حلقوں میں خاصا مقبول رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ماضی میں بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر مسلم لیگ ن کی طرف سے نکالی جانے والی کئی ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں بھی ان کی جماعت کے رہنماء اور دیگر شرکاء اکثر زندہ ٹائیگر بھی اپنے ہمراہ لا کر جلسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ، جب کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک میں بھی جلسوں میں شرکت کرنے والے اپنوں کارکنوں کے لیے ووٹ کو عزت دو اور ٹائیگر کے نشان والے فیس ماسک خصوصی طور پر تیار کروائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں